• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی گرل فرینڈ کے ساتھ نئی تصاویر منظر عام پر

Salman Khan New Pictures With Girlfriend Released
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی اپنی گرل فرینڈ لولیا کے ساتھ نئی تصاویر منظر عام پرآگئی ہیں۔ تصاویر دیکھ کر بھارتی میڈیا نے دونوں کی شادی کا دعویٰ کردیا۔

ماضی میں کئی فنکاراؤں کے ساتھ جوڑے جانے والے بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان اور ماڈل گرل لولیا کچھ عرصے سے ساتھ نظر آرہے ہیں اور دونوں کی شادی کی افواہیں بھی گردش کر نے لگیں ۔

سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ٹیوب لائٹ کی شوٹنگ کیلئے لداخ میں ہیں جہاں سلمان نے لولیا کے ساتھ بدھوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سے ملاقات کی جس کے بعد نئی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں تاہم بھارتی میڈیا نے سلمان اور لولیا کی شادی کا دعوی کیا ہے ۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق انتظار ہے کہ دبنگ خان ان افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے شادی کا اعلان کرتے ہیں یااس بار بھی تردید کریں گے۔
تازہ ترین