• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:غریب شخص بیوی کی لاش کاندھے پر ڈال کر چل پڑا

An Indian Cput Wifes Dead Body On His Shoulder And Walk
بھارت میں غریب کی بے بسی اورمعاشرے کی بے حسی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایمبولینس کے پیسے نہ ہونے پر غریب شخص بیوی کی لاش کاندھے پر ڈال کر گھر چل پڑا۔ مقامی ٹی وی کے عملے نے مدد کی ۔

بھارتی ریاست اڑیسہ میں غریب شخص بے بسی کی تصویر بن گیا، ایمبولینس کے پیسے نہ ہونے پر شہری اسپتال سےبیوی کی لاش اٹھاکر 60 کلومیٹر دور گاؤں کی جانب پیدل ہی چل نکلا ،12 سالہ بیٹی روتی ہوئی ساتھ ساتھ چلتی رہی ۔ اسپتال انتظامیہ نے بھی کوئی مدد نہیں کی۔

لاش کاندھے پر اٹھائے دس کلومیٹر تک پیدل چلتا رہا ۔ شہری کے مطابق اس نے اسپتال انتظامیہ کی خوب منت سماجت کی اور انھیں کئی بار کہا کہ وہ غریب ہے اس کے پاس ایمبو لینس کے پیسے نہیں لیکن پھر بھی اس کی مدد نہیں کی گئی۔

مقامی ٹی وی عملے نے اس شخص کی مدد کرتے ہوئے فوری ایک ایمبولینس کا بندوبست کیا۔
تازہ ترین