• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوین جانسن سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے اداکار

Dwayne Johnson Rocks Highest Paid Actor List
امریکی میگزین ’فوربز‘نے رواں برس سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے ہالی ووڈ اداکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست میں اداکار ڈیوین جانسن سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے ادکار قرار دے دئیے گئے ہیں۔

نامور ریسلر اور ہالی ووڈایکشن اسٹار ڈیوین جانسن المعروف’ دی راک‘نے 2015 کی نسبت رواں برس دو گنا زیادہ کمائی کی ہے اور6 کروڑ45لاکھ ڈالر کما کر ور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو مات دے دی ہے۔

میگزین کے مطابق ایکشن کامیڈی فلم’سینٹرل انٹیلی جنس‘ کی کامیابی اور’فاسٹ اینڈ فیوریس‘سیریز کی آٹھویں فلم سائن کرنے سے جانسن کی کمائی میں اضافہ ہوا۔

اداکار جیکی چن 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کیساتھ دوسرے اور میٹ ڈیمن ساڑھے پانچ کروڑ ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے۔ گزشتہ برس سرفہرست رہنے والے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔
تازہ ترین