• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Curfew Imposed In Occupied Kashmir Still 50 Days
مقبوضہ کشمیر میں 50 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے ، وادی میں کرفیو نافذ ہے، بھارتی فورسزکی کارروائیوں میں 8جولائی سے اب تک 88 کشمیری شہید ،8 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے، کرفیو کے باعث نظام زندگی معطل ہے ،شہریوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز کرفیو کے باوجود سری نگر میں آزادی مارچ میں شرکت کیلئے کشمیر ی بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکلے۔

ادھربھارتی فورسز کی کارروائیوں میں مزید ایک کشمیری شہیدجبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔حریت کانفرنس کی اپیل پر یکم ستمبر تک ہڑتال کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین