• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور وسان کا سندھ اسما ل انڈسٹریز کے دفتر پر چھاپہ

Manzoor Wasan Raid At Sindh Industries
وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور وسان نے سندھ اسما ل انڈسٹریز کارپوریشن کے دفتر پر چھاپہ مارا اور ایم ڈی سمیت6 ڈائریکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ملازمین نے 11 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کا بھی شکوہ کرڈالا جبکہ وزیر صنعت نے عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا ہے۔

منظور وسان چھاپے کے دوران قائم مقام ایم ڈی جاوید صبغت اللہ سمیت 6 ڈائریکٹر ز کی غیر حاضری پر برہم ہوئے ۔انہوں نے تمام افسران کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سخت ایکشن کا بھی عندیہ دیا ۔

منظور وسان نے انکشاف کیا کہ 326 ملازمین کی جگہ 875 ملازمین ہیں جبکہ صرف 123 ہی حاضر ہوتے ہیں ۔

اس موقع پر2 خواتین نے منظور وسان سے گلہ کیا کہ پیسے نہیں ہیں ، کیسے دفتر آئیں؟ جس پر وزیر صنعت نے دونوں کو اپنی جیب سے 5 ،5 ہزار روپے دیتے ہوئے دیگر ملازمین سے عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ بھی کیا ۔
تازہ ترین