• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت ناک فلم ’ڈونٹ بریتھ‘ نے تین دن میں تین سو کروڑ کمالیے

Horror Film Dont Breathe Breaks 30m Business Record
ہالی وڈ میں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں، ہالی ووڈ باکس آفس پر فلم ’ڈونٹ بریتھ‘ آتے ہی چھاگئی،ہالی وڈ سائیکو تھرلر فلم نے ریلیز ہوتے ہی پہلے نمبر پر جگہ لے لی اور 300کروڑکا کھاتا کھول لیا۔

26 اگست کو ریلیز کی گئی سنسنی خیز فلم ’ڈونٹ بریتھ‘ تین ایسے چوروں کے گرد گھومتی ہےجن کا پالاسابق اندھے فوجی سے پڑتا ہے،جو انہیں ناکوں چنے چبوادیتا ہے۔

تین ہفتے باکس آفس پر مسلسل راج کرنے والی ’سو سائیڈ اسکواڈ‘ اس ہفتے دوسرے نمبر پر آگئی، اینیمیٹڈ فلم’ کوبو اینڈ دی ٹواسٹرنگز‘ ' نارتھ امریکن باکس آفس پر تیسری پوزیشن پر رہی۔
تازہ ترین