• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر پانی و بجلی کی وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی

Federal Minister Of Water And Electricity Assured To Sindh Cm
بجلی کے تنازع پر سندھ وفاق کی دوریاں کم ہونے لگیں،اسلام آباد میں بیٹھک کے بعد خواجہ آصف نے سندھ میں لوڈ شیڈنگ کی شکایت کے ازالے کی یقین دہانی کرادی، واجبات کا معاملہ بھی مل جل کر طے کرنے پر اتفاق ہوگیا، مراد علی شاہ نے کہا سندھ کے پن بجلی منصوبوں کو گرڈ سے منسلک کی درخواست مان لی گئی۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سندھ میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا ازالہ کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ سندھ کے وفاق کو بقایا جات کے معاملے پر19۔20 کا فرق رہ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیربرائے پانی و بجلی خواجہ آصف سے ملاقات کی، جس میں سندھ کے ذمے وفاق کے واجب الادا بقایا جات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سندھ اور اندرون سندھ میں لوڈ شیڈنگ پر بات ہوئی، بقایا جات کا معاملہ جلد طے ہوجائے گا۔سندھ میں لوڈ شیڈنگ کی شکایت کا ازالہ کرینگے، بقایا جات کے معاملے پر جلد بات طے ہوجائیگی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ خواجہ آصف سے ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی، وفاق نے ان کی بہت ساری باتوں سے اتفاق کیا ہے۔خواجہ صاحب سے بڑی اچھی ملاقات رہی، بقایاجات کامعاملہ جلد حل ہوجائیگا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ سندھ کی 2 بجلی تقسیم کار کمپنیوں سیپکو اور حیسکو کے سندھ حکومت کی طرف 72 ارب روپے کے بقایا جات ہیں جو 2011 سے اب تک کے ہیں۔
تازہ ترین