• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اختر کی حلف کیلئے پیشی کے احکامات جیل حکام کو موصول

Waseem Akhtar Received Courts Orders Jail For Swearing
نومنتخب میئر وسیم اختر کی حلف کیلئے پیشی کے احکامات جیل حکام کو موصول ہو گئے۔ ریٹرننگ افسر سمیع صدیقی نے جیل سپرنٹنڈنٹ کوخط لکھا،ریٹرننگ افسر کے خط کی کاپی جیو نیوز کو بھی موصول ہو چکی ہے۔

وسیم اختر کے وکیل کی درخواست پر میئر کے حلف کیلئے پیشی کا حکم دیا گیا۔جیل حکام کو خط میں ہدایات دی گئی کہ وسیم اختر کو فول پروف سیکیورٹی میں حلف کیلئے پیش کیا جائے۔

وسیم اختر 24 اگست کو میئر کراچی منتخب ہوئے ہیں۔وسیم اختر کے میئر کراچی کا عہدہ سنبھالنے کی راہ میں ایک کے بعد ایک مشکل آتی جا رہی ہیں۔

کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہوا تو جیل حکام نے نیا پروڈکشن آرڈر مانگ لیا ۔یہ مسئلہ بھی حل ہوا تو حلف لینے والا دستیاب نہیں۔

عدالت کے اعتراض پر سیشن ججز پیچھے ہٹ گئے ۔حلف برداری روکنے کی درخواست فوری سماعت کے لیے منظورکر لی گئی۔
تازہ ترین