• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی مسلمان ووٹ کی طاقت استعمال کریں،ایڈی برنیس جانس

American Muslims Use The Power Of Vote
راجہ زاہد اختر خانزادہ...امریکی کانگریس کی سنیئر ممبر کانگریس وومین ایڈی برنیس جانس کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیونکہ بحیثیت امریکی شہری یہ آپ کے پاس انتہائی طاقتور ٹول ہے۔

پارک پلازہ میںمنعقدہ ڈی ایف ڈبلیو مسلم چیمبر آف کامرس کے دوسرے سالانہ عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس وومین کا کہنا تھا کہ امریکا اسی لئے عظیم اور خوبصورت ملک ہے کہ یہاں پر تمام قومیتوں کے اور ہر رنگ و نسل مذہب کے لوگ آباد ہیں اور یہ تمام مل کر اس کو خوب سے خوب تر بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری امریکی معیشت کو پروان چڑھانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے جبکہ ان کو یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ اب مسلم چیمبر کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جس سے علاقہ میں ڈئورسٹی(تنوع)میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آج اس چیمبر کے پلیٹ فارم پر ڈیموکرٹیک پارٹی کے لوگ ہوں یا رپبلکن سب ایک ساتھ ہیں اور ہم سب ملک کی ترقی اور بہتری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کروں گی کہ صدر ہیلری کو منتخب کرانے کیلئے ان کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں اور اپنی طاقت کا بھر پور اظہار اپنے ووٹ کے ذریعہ کریں۔

اس موقع پر ڈی ایف ڈبلیو چیمبر آف کامرس کے صدر غلام جھانگدانے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور آنے والی شخصیات سے اظہار تشکر کیا ۔تقریب میں ریاست ٹیکساس کے اسٹیٹ ریزنیٹو اینجی جین بینٹ،جج کیرل جنس برگ،جج برنیڈن،برمنگھم،جج ڈمنوکیوکالنس،اسکول سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے صدر اظہر عزیز ،مسلم ڈیموکرٹیک کاکس کے رہنما سید فیاض حسن ،آفتاب صدیقی،امیر علی مکھانی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

عشائیہ سے ڈیلس کی قائم مقام مئیر مونیکا النوز،پیرس ٹیکساس کے میئر ڈاکٹر ارجمند ہاشمی،رینچڈسن سٹی کے میئر ولیکر،گارلینڈ شہر کے میئر ڈگلس اتھاس پلانو کے میئر لارو نے بھی خطاب کیا ۔ جج جسنیا سلاٹری کی جانب سے مسلم چیمبر کے توسط سے ایک ہزار ڈالر کی دو اسکالر شپ مسلمان طالب علموں کو دی گئیں جو کہ اسلامک سوسائٹی کے صدر اظہر عزیز نے طلبہ وطالبات میں دیں،اس موقع پر زہرہ صدیقی اور محمد صالح نے اسکالر شپ کے چیک وصول کئے۔

تقریب کے منتظم اور چیمبر کے صدر غلام جہانگدانے چیمبر ہوسٹ کمیٹی کے انورعظیم انیس فازیانی،خالدحمیدا،جان حامد،ریاض میمن،اقبال حسن،جیری پاوچ،حفیظ خان،وقار خان،امیر مکھانی،محسن مندویا،علامہ بابر رحمانی،اکرم سید ،آفتاب صدیقی،نیوز میڈیا کے راجہ زاہد اختر خانزادہ،بنگلہ دیشی کمیونٹی کے وسیم سلام سمیت دیگر رضا کاروں ریاض حسن،جویرہ بلال،شیری نمازیانی،تادیہ یوسف،معروف میمن،حسن یعقوب،ڈاکٹر سمیر،ذکی اسلام امجد اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کو آرگنائز کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔پروگرام کے آخر میں آنے والے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
تازہ ترین