• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کےاسپتالوں میں سیکورٹی کے خصوصی اقدامات

Kpk Hospital Special Security Proceedings
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اسپتالوں میں نومولود بچوں کے اغواء اور تبدیلی کے واقعات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نومولود بچوں کے اغواء اور تبدیلی کے واقعات کو روکنے کے لیے لیبر روم ، گائنی وارڈ اور نرسری روم میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب اور بے بی ٹیگ سسٹم متعارف کرایا جائے۔

بی بی ٹیگ پر نومولود بچوں کی والدہ کا نام درج ہو۔ محکمہ صحت کے مطابق گائنی وارڈز کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی گارڈز تعینات کیے جائیں جبکہ بچہ والدین کے حوالے کرتے ہوئے شناختی کارڈ کی کاپی وصول کی جائے ۔

دو ڈاکٹرز اور ایک نرس حاملہ خاتون کی نگرانی جبکہ نرسری روم میں ایک ڈاکٹر کی موجودگی بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق ڈیلیوری کے وقت مریضہ کی خاتون رشتہ دار کی موجودگی ضروری ہونی چاہیے جبکہ لیبر روم ، نرسری اور گائنی وارڈز میں مکمل تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے۔
تازہ ترین