• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹی بمباری پر اتنا شور؟دیوالی تو ورلڈ وار ہوگی

False Bomb That Noise Its Diwali World War
بھارت سرجیکل اسٹریکس کا دعویٰ کررہا ہے تو پاکستان اس دعویٰ کو جھوٹی کہانی قرار دے کر مستر د کرچکا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان بھارتی فوج کے اڑی میں واقع مرکز پر حملے کے بعد حالات کشیدہ ہیں،جنگ اور امن میں سے جیت کس کا مقدر بنتی ہے ،آگے آگے دیکھتے ہیں ہوتا ہے کیا۔

پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں دونوں جانب کی مشہور شخصیات نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جن خیالات کا اظہار کیا ،وہ جہاں حب الوطنی کے جذبے کا عکاس ہے وہی ان میں طنز کے تیر بھی پوشید ہ ہیںجس سے دونوں جانب کے عوام ضرور محظوظ ہورہے ہیں۔

مشہورپاکستانی صدا کار ضیا محی الدین نے بھارت کے سرجیکل اسٹرائیکس کے بیان پر کہا ہے کہ ’جھوٹی بمباری پر اتنا شور؟ تم لوگ تو دیوالی کو پھر ورلڈ وار کہتے ہوگے‘۔

ماضی کی خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھارتی فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’پاکستان کے خلاف مزید کارروائی کرنا ہوگی ،آپ کی اس کارروائی نے دنیا کو کچھ تو محفوظ بنادیا ہے‘۔

پاکستانی فنکاروں کے حق میں پیش پیش رہنے والے شاہ رخ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بھارتی فوج کی کارروائی پر ان کا شکر گزار ہوں اور دعا گو ہوں کہ وہ محفوظ ہوں‘۔

سرحد پار سے ممتاز گلوکارہ لتا منگیشکر ،فرحان اختر ،ارجن رامپال ،عدنان سمیع نے دہشت گردی کی جڑ کے خاتمے کے لئے بھارتی فوج کے اقدام کی مکمل حمایت اور تعریف کی۔
تازہ ترین