• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دا ڈارک نائٹ رائزز‘ ' کی بائیک 3 لاکھ 12 ہزار پائونڈ میں نیلام

Bike Of The Dark Night Risers Auctioned In 3 Lakhs And 12 Thousands Pounds
بیٹ مین سیریز کی سپر ہٹ فلم ’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ ' میں استعمال ہونے والی بائیک لندن میں نیلامی کے دوران ریکارڈ قیمت میں فروخت کردی گئی۔

اپنے انوکھے ڈیزائن اور رفتار کی وجہ سے مقبول یہ بائیک 3 لاکھ 12 ہزار پاؤنڈ کی ریکارڈ قیمت میں نیلام کی گئی ۔ اس نیلامی میں بیٹ مین کا سوٹ ایک لاکھ 92 ہزار پاؤنڈ جبکہ 2005کی فلم بیٹ مین بیگنز کے ملبوسات 96 ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہوئے۔

نیلامی میں لیجنڈری فلم سازا سٹیون ا سپیل برگ کی مشہور زمانہ فلم جاز کا کلیپر بورڈ بھی رکھا گیا جو 84 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔
تازہ ترین