• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے خلاف پاناما کیس کی سماعت یکم نومبر کو مقرر

Hearing Of Panama Case Against Pm To Be Held On November First
سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف اور دیگرکے خلاف پاناما کیس کی سماعت یکم نومبر کو مقرر کر دی، درخواست گزاروں اور مدعا علیہان کو نوٹس بھی جاری کر دیے گئے۔

عدالتی حکم کے مطابق تمام درخواست گزاروں اور مدعا علیہان کو نوٹس بھی جاری کردیے گئے ، مدعا علیہان میں وزیر اعظم نواز شریف، حسین نواز، حسن نواز،مریم نواز، کیپٹن صفدر، اسحاق ڈار بھی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ چیئر مین نیب، چیئر مین ایف بی آر، الیکشن کمیشن،کابینہ ڈویژن اور وزارت داخلہ سمیت دیگر مدعا علیہان بھی ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جمعرات کو تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ، طارق اسد اور اسد کھرل کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

پاناما پیپرز اور آف شور کمپنیز کی تحقیقات کے لیے طارق اسدایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو بھی بطور مدعاعلیہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
تازہ ترین