• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک کالونی اور عزیز آباد میں کارروائی،5 مشتبہ افراد گرفتار

Pak Colony And Azizabad Search Operation 5 Suspected Arrest
کراچی کے علاقوں پاک کالونی اور عزیز آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن میں 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔پاک کالونی میں گرفتار افراد کے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پاک کالونی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،زیر حراست افراد کی شناخت نواز اور سلمان کے نام سے ہوئی۔

آپریشن کے خلاف زیر حراست افراد کے اہل خانہ نے احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ حراست میں نویں کلاس کے طالبعلم کو بھی لیا گیا ہے احتجاج کرنے والوں کا موقف تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے خواتین پر تشدد بھی کیا ہے۔

عزیز آباد بلاک 2 میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
تازہ ترین