• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موصل کے قریبی قصبے اور 4 دیہات کا قبضہ داعش سے چھڑا لیا گیا

Iraq Army Recovers Lost Points From Isis
عراقی فوج نے موصل کے نزدیک برطلہ قصبے اور دیگر چار دیہات کا قبضہ داعش سے چھڑالیا۔ اب تک 50 سے زائد دیہات اور قصبے داعش کے کنٹرول سے آزاد کرائے جاچکے ہیں۔

جھڑپوں کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک عراقی صحافی اور کیمرہ مین بھی مارے گئے، لڑائی کے باعث پانچ ہزار سے زائد افراد موصل اور نواحی علاقوں سے نقل مکانی کر گئے ہیں۔

عراقی افواج کی موصل میں داعش کے خلاف پیش قدمی آج چھٹے روز بھی جاری ہے، عراقی فوج موصل کے جنوب سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ کرد فورسز مشرق اور شمالی علاقوں میں محاذ سنبھالے ہوئے ہیں۔

موصل اور اطراف کے علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جارہی ہے، عراقی فورسز موصل کے جنوب میں 17دیہات اور تیل کے چھپن کنوؤں سے داعش کو نکال کر وہاں کا کنٹرول دوبارہ سے سنبھالنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

ادھر داعش نے موصل کے نزدیک قیارہ گندھک کے پلانٹ کو آگ لگادی ہے جس سے اٹھنے والے زہریلے بخارات سے بچاؤ کے لیے قیارہ ایئرفیلڈ میں موجود امریکی فوجیوں نے حفاظتی ماسک پہن لیے ہیں۔

داعش کے خودکش بمبار مختلف علاقوں میں عراقی افواج کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، داعش کے خلاف اس بڑی کارروائی کا جائزہ لینے امریکی وزیردفاع بھی عراق پہنچ گئے ہیں۔
تازہ ترین