• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی سردی کا آغاز

Cold Weather In The Country
ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی سردی کا آغاز ہوگیا ہے ،شمالی بلوچستا ن میںبھی موسم بتدریج سرد ہوتاجارہا ہے،اُدھر سندھ اورپنجاب کے بیشتر شہروں میں دن گرم جبکہ رات اور صبح میں موسم خنک ہوجاتا ہے۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم صاف اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔

ملک کے ٘مختلف شہروں میں سردی کی آمدکا آغاز ہوگیا،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا، چمن، پشین اورژوب سمیت بلوچستان شمالی علاقوں میں بھی موسم سرد ہوتا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دورا ن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوارن موسم صاف اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے اور جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔
تازہ ترین