• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی بلوچستان

Development Works Fund Use Correctlys Says Nawaz Sanaullah Zehri
وزیر علی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے کوئٹہ ایکسپریس وے کے پی سی ون طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

تعمیرات کے معیار پر سمجھوتہ ممکن نہیں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انھوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی اور چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ بھی شریک تھے اجلاس میں کوئٹہ کیلئے وزیر اعظم کے پانچ ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

ترقیاتی پیکج میں کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر فلائی اوورز، انڈر پاسز، سڑکوں کی کشادگی اور شہر کی خوبصورتی کے دیگر منصوبے شامل ہیں۔

وزیر اعلی کو کوئٹہ میں چار ارب کی لاگت سے تیار ہونے والی ایکسپریس وے کے مجوزہ منصوبے پر بھی بریفننگ دی گئی۔ اجلاس میں چیف منسٹر ڈو یلپمنٹ پیکج کے تحت نصیر آباد ڈویژن کے مختلف اضلاع کے مجوزہ ترقیاتی منصو بوں کے بارے میں بریفنگ میں ہدایات دیں۔

ضلعی ہیڈ کوارٹروں کی خوبصورتی کے ترقیاتی منصوبے بروقت کئے جائیں، تاکہ عوام کو مثبت تبدیلی کا احساس ہو۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان سے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی اور انتطامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلی کیساتھ اس ملاقات میں 28اکتوبر کو دکی میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتما م جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
تازہ ترین