• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں پر خاتون سمیت 2ملزمان جیل منتقل

Anti Corruption Education Two Accused Shifted Jail
محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کےالزام میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے جیل بھیج دیا۔

محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کےالزام میں ملوث دو ملزمان کو صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے عبدالستاراور فرزانہ پروین کو جیل بھیج دیا،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان پر محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔
تازہ ترین