• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق میں گورننس کے معیار پر رائے عامہ میں بہتری آئی، سروے

Improvement In Impression Of Federal Government Governance
پلڈاٹ سروےمیں کہا گیا ہے کہ وفاق میں گورننس کے معیار پر رائے عامہ میں بہتری آئی، جبکہ سندھ کے سواتمام صوبوں میں بھی گورننس کے معیار پر رائے میں بہتری آئی ہے۔

پلڈاٹ کاوفاقی اورصوبائی حکومتوں کی گورننس اور جمہوریت کے معیار پرعوامی سروے کیا گیا، سروے 11 اگست تا 31 اگست 2016 کے دوران کرایا گیا، جس میں ملک بھر سے 3 ہزار 610 شہریوں نے جبکہ 85 اضلاع کے دیہی و شہری علاقوں سے تعلق رکھنےو الے افراد نے حصہ لیا۔

پلڈاٹ سروے کے مطابق وفاقی حکومت کو گورننس کے 27 اشاریوں میں سے10 میں مثبت ریٹنگ ملی، 2015ء میں صرف 6اشاریوں کو مثبت ریٹنگ ملی تھی۔

سروے کے مطابق وفاق میں گورننس کے معیار پر رائے عامہ میں بہتری آئی، بلوچستان کی گورننس کو 26 فیصد ریٹنگ ملی، سندھ کی گورننس کو سب سے کم 25 فیصد ریٹنگ ملی، سندھ سے رائے دہندگان نے 25 میں سے صرف 2 اشاریوں کو مثبت ریٹنگ دی، خیبر پختونخوامیں گورننس کو 25 میں سے 18 اشاریوں کو مثبت ریٹنگ ملی، پنجاب میں 25 میں سے 15 اشاریوں کو مثبت ریٹنگ ملی، بلوچستان میں 25 میں سے 12 اشاریوں کو مثبت ریٹنگ ملی۔

سروے رپورٹ کے مطابق صرف35 فیصدرائےدہندگان الیکشن کمیشن کی بہتر کارکردگی کے لیے پر امید ہیں،2015ء میں یہ شرح 38 فیصد تھی، ملک گیرسروےمیں دہشت گردی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا گیا۔
تازہ ترین