• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اندرون موچی گیٹ میں دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں

Roof Collapse In Mochi Gate Area Of Lahore
لاہور کے علاقے اندرون موچی گیٹ میں ایک دوسرے سے متصل دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں ملبے میں دبے 8 افراد کو نکال لیا گیا، مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ۔ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اندرون موچی گیٹ میں دو مکانوں کی چھتیں گر نے کے باعث ملبے تلے4 خواتین سمیت 8افراد کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تنگ گلیاں ہونے کے سبب امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا بھی درپیش ہے۔

ملبے تلے سے نکالے گئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین