• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آباد‘ کا جائیداد کی ویلیوایشن مؤخر کرنے کا مطالبہ

Settled Demand To Postpone Valuation Of Property
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے جائیداد کی نئی ویلیو ایشن ایک سال کے لیے مؤخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دو ویلیوایشن پر عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے نو منتخب چیئرمین محسن شیخانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ تعمیرات شعبے کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی ۔

محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ گھروں کی کمی دور کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں لیکن ایف بی آر کے اقدامات کی وجہ سے سرمایہ کاری رک گئی ہے ۔

چیئرمین آباد نے کہا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔جائیداد کی نئی ویلیوایشن ایک سال کے لیے مؤخر کی جائے ۔
تازہ ترین