• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایم کیو ایم پاکستان کا شمائلہ فاروق کی علالت پر گہری تشویش

Mqm Pakistan Shows Concerns Over Shumaila Farooqis Illness
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے لندن میں مقیم شہید کنونیر ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی آئی بی عارضی مرکز سے جاری اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے شہید ڈاکٹر عمران فاروق کے اہل خانہ کی ابتر صورتحال اور شمائلہ فاروق کی دوران علالت ان کے بچوں کی دیکھ بھال نہ کئے جانے کی اطلاعات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہم لندن میں موجود شہید کنونیر ڈاکٹر عمران فاروق کے بچوں اور ان کی علیل بیوہ شمائلہ فاروق کی خبرگیری کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے شمائلہ فاروق کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی اور ساتھ ہی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہید کنونیر ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعائیں کریں۔
تازہ ترین
تازہ ترین