• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : گارمنٹس اور گتہ فیکٹری کی آگ پر قابو پا لیا گیا

Karachi Garments And Cardboard Factory Fire Was Brought Under Control
کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 2 علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ بھرپور کوششوں میں مصروف رہا اور تیسرے درجہ کی آگ قرار دی جانے والی گارمنٹس فیکٹری کی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔

فائر بریگیڈ حکام کےمطابق گارمنٹس فیکٹری کی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس وقت فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی ۔ جبکہ نیو کراچی کی گتہ فیکٹری کی آگ بھی بجھا دی گئی ہے ۔

اس سے قبل شہر کراچی میں آگ لگنے کا پہلا واقعہ سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب ایک 3 منزلہ گارمنٹس فیکٹری میں پیش آیا تھا ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گارمنٹس فیکٹری کی آگ کی شدت زیادہ تھی اور اس کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا جارہا تھا۔

گارمنٹس فیکٹری کی آگ بجھانے کے لیے 18 فائر ٹینڈرز اور 5 واٹر باؤزس کی مدد لی گئی جبکہ فیکٹری میں موجود تمام عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے اور فیکٹری کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی ہے ۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گارمنٹس فیکٹری میںلگی آگ کی شدت پہلی اور دوسری منزل پر زیادہ تھی جبکہ تیسری منزل پر اس کی شدت کچھ کم بتائی گئی تھی ۔ انھوں نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ بھی قرار دیا تھا ۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق دونوں آگپر قابو پانے کے لیے 20سے زائد فائر ٹینڈر ز اور 8 واٹر باؤزرز کی مدد لی گئی ۔
تازہ ترین