• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
New Record Of Kayaking On River Indus
دریا کی تیز موجوں سے کھیلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، مہارت بھی چاہیے اور ہمت بھی، اس کھیل کو کیاک kayak کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

دنیا کے مشہور کیاکرز نے اسکردو میں بہتے دریائے سندھ کی موجوں کے ساتھ کھیل کھیلے، جہاں دریا کہیں پُر سکون ہے تو کہیں اس کی ہر موج بپھری ہوئی ہے۔

طلاطم خیز موجوں کے ساتھ کھیلے جانے والے خطرناک کھیل کیاکنگ میں اک پتلی سی کشتی پر اک چپو کے ساتھ سوار ہو کر دریا کی لہروں سے لڑا جاتا ہے۔

دنیا کے نامور کیاکرز اسکردوپہنچے جہاں وہ دریائے سندھ کی موجوں سے خوب لڑے، وہاں تیز پانی کے علاوہ سنگلاخ چٹانوں اور بڑے بڑے پتھر وں کے خطرات بھی تھےاور یہ معرکہ کیاکرز نے اپنی ہمت اور مہارت سے جیتا ۔

اسپین کے مسٹر انیول، نیوزی لینڈ کے مائیک اور جنوبی کوریا کے فرانکس نے دنیا کے 21 ویں بڑے دریا، دریائے سندھ پر کیا کنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، انہوں نے اسکردو سے جگلوٹ تک140کلو میٹر کا دریائی سفر 8 روز میں طے کیا۔

دریائے سندھ پر کیا کنگ کو دنیا بھر میں خطرناک ترین کھیل سمجھا جاتا ہے، عالمی شہرت یافتہ کیاکرز نے اپنے ایڈو نچر کو یادگار اور دلچسپ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے دریا کیا کنگ کے لیے انتہائی موزوں اور پرکشش بھی ہیں۔
تازہ ترین