• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات نہ مانے گئے تو 27 دسمبر سے دمادم مست قلندر ہوگا ، بلاول

Bilawal Gave Deadlines To Government
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تخت رائیونڈ سن لے ہمارے چار مطالبات نہ مانے تو 27دسمبر سے دمادم مست قلندر ہوگا ۔

بلاول ہائوس لاہور میں یوم تاسیس کی پانچ روزہ تقریب کے موقع پر سندھ ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا ،جس میں پی پی چیئرمین نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر شرکت کی اور کیک کاٹا ۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے ساتھ دیا تو 2018ء میں پاکستان کا وزیراعظم میں بنوں گا،نیشنل ایکشن پلان کو وزیرداخلہ نے ناکام بنایا، پاکستان جل رہا ہے اسےبچانے کیلئے پنجاب کو جاگنا ہوگا۔

بلاول بھٹونے کارکنوں کو مخاطب کرکے پوچھا کہ جب سے بی بی کا بیٹا آیاہے کیا سندھ میں اورپارٹی میں تبدیلی آ رہی ہے ،سب نے ساتھ دیا تو آئندہ وزیراعظم وہ ہونگے ۔

بلاول بھٹو نے جذباتی انداز میں حبیب جالب کی نظم پڑھی اور تقریب میں کھپے کھپے پاکستان ،بےنظیر بےقصور اور اگلی باری پھر زرداری کے نعرے بھی لگوائے ۔
تازہ ترین