• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکشن ایکشن فلم '’گارڈیئنز آف دی گلیکسی ‘ ' کا نیا ٹریلر جاری

Fiction Action Film Guardians Of The Galaxy New Trailer
مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم '’گارڈیئنز آف دی گلیکسی ' کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

برطانوی ناول نگار ڈین ابنیٹ کی کتاب سے ماخوذ ہدایتکارجیمز گن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیروز کے گِرد گھوم رہی ہے جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

کیون فیج کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار کرِس پریٹ،سیلوسٹرا سٹیلون،کرٹ رسل، وزوئی سیلڈانا، کیرن گیلن ،کرس سیلیوَن،الزبیتھ ڈبیکی، نیتھن فیلن، ڈیو بیٹسٹا، شین گُن اورمائیکل روکرشامل ہیں جبکہ مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کیلئے ڈائیلاگ بریڈلے کوپراور وِن ڈیزل کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

مارول اسٹوڈیوز کی تیارکردہ ایکشن سے بھرپورمناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی پکچرز اورموشن پکچرز کے تحت آئندہ سال5مئی کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین