• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئسکریم کون پر اسکوپس رکھنے کا کارنامہ، عالمی ریکارڈ قائم

Scoops Place On Con Ice Cream Set A World Record
آئسکریم کسے پسند نہیں ہوتی، بچے ہوں یا بڑے ٹھنڈی ٹھنڈی آئسکریم ہر ایک ہی شوق سے کھاتا ہے۔

آئسکریم کھانے کے ایسے ہی شوقین افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ اگر انہیں دنیا کی سب سے زیادہ اسکوپس والی دنیا کی سب سے بڑی آئسکریم کون کے مزے اُڑانے ہیں، تو اٹلی کا رُخ کریں۔

دیمتری پینسیرا نامی یہ اطالوی شخص نے اٹلی کے سالانہ آئسکریم فیسٹیول میں یہ عالمی کارنامہ انجام دیا، جس میں اس نے آئسکریم کون پر121 اسکوپس رکھ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔

بیک وقت ایک کون پر 121اسکوپ توازن سے رکھ کر دیمتری نے 9.5سینٹی میٹر پر محیط مینار بنایا اور حیرت انگیز بات یہ تھی کہ اگلے دس سیکنڈ تک کون پر ٹِکے آئسکریم اسکوپس کو گِرنے نہیں دیا۔

اس انوکھے کارنامے کو دیکھتے ہوئے فیسٹیول میں موجود گینز انتظامیہ نے سب سے زیادہ آئسکریم اسکوپ کون پر بیلنس کرنیوالے شخص کی حیثیت سے تسلیم کرلیا اور گینز کی اعزازی سند سے نوازتے ہوئے اس منفرد کاوش کو ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا۔
تازہ ترین