• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز آج ہونگے

Board Of Intermediate Cricket Team Trials To Be Held Today
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کرکٹ ٹیم کے 2016اور2017کے ٹرائلزآج16 جنوری پیر کو ہوں گے۔

انٹربورڈ کے ڈائریکٹر اسپورٹس طارق ابرار کے مطابق ٹرائلز بختیاری یوتھ سینٹر نارتھ ناظم آباد پر صبح 10بجے ہوں گے۔ سال2015اور2016 میں پاس کرنے والے طلبا ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پہلے یہ ٹرائلز13 جنوری ہفتہ کو ہونے تھے لیکن کراچی میں ہونے والی شدید بارش کے باعث ٹرائلز کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی تھی۔
تازہ ترین