• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ جنوبی ایشیاکیلئے فوری مندوب مقررکریں، زرداری

Zardari Puts His Weight Behind Donald Trump
سابق صدرآصف زرداری نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی سےنمٹنےکاجوموقع بارک اوبامانےگنوایا،ڈونلڈٹرمپ اسےحاصل کریں اور جنوبی ایشیاکے لیےسینئرمندوب فوری مقررکریں۔

سابق صدرآصف زرداری نے امریکی اخبارکوانٹرویودیتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کومشورہ دیا کہ خطےمیں رچرڈہالبروک جیساسفارتکاربھیجاجائے،ڈونلڈٹرمپ وہ کریں جوبارک اوبامانےنہیں کیا ۔بارک اوبامانےپاکستان کےکسی بھی چیف ایگزیکٹیوسےمناسب رابطہ نہیں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف ذہنوں کی جنگ پاکستان،شام،یمن،عراق اورلیبیامیں ہاری جاچکی ہے۔

سابق صدر نے ٹرمپ کےمخالفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ڈونلڈٹرمپ کومستردنہ کریں،خطےپراثرات چھوڑنےکاموقع دیں،ابھی ڈونلڈٹرمپ سےمتعلق کچھ بھی کہناقبل ازوقت ہے، ڈونلڈٹرمپ کی صدارت کے پہلے90روز کا تو انتظار کرلیں،90روز بعد دیکھیں گےکہ ڈونلڈٹرمپ محض باتیں کرتےہیں یاعمل بھی کرتےہیں۔ ڈونلڈٹرمپ ایسی ریاستوں میں کامیاب ہوئےجہاں ڈیموکریٹس کی شکست ناممکن تھی۔
تازہ ترین