محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں آج شام یا رات میں سکھر، گھوٹکی، خیرپور، تھر پارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔
ملاقات میں تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اورنوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
پریانکا گاندھی نے سوال کیا یہ سیدھا سیدھا کیوں نہیں کہتے کہ امریکی صدر جھوٹ بول رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب آج ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔
وزیر مملکت برائےداخلہ طلال چوہدری نے شیعہ علماء کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث نکلا، س نے اعتراف جرم کرلیا، وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی قتل میں ملوث ہے۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں کبوتروں پر لائٹس لگا کر اڑانے پر کھلبلی مچ گئی، پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کے اعلان پر بھارت کی اپوزیشن کانگریس پارٹی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی۔
بھارتی اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان انسویا بھردواج نے اپنے لباس پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بولڈ ہونا کوئی برائی نہیں ہے۔ جنوبی بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی چالیس سالہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے میرے انداز میں زندگی گزارنے سے نہ پرکھیں۔ فلم پشپا اور ہری ہرا ویرا مالومیں اداکاری کے جوہر دکھانے والی انسویا بھردواج نے اس حوالے سے حال ہی میں اپنی سوشل میڈیا پر ایک نوٹ شیئر کیا۔
پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر حمزہ خان نے اسپین میں جاری 15 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ویلنشیا اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
کیلیفورنیا کی ایک خاتون کے ڈور بیل کیمرے نے ایک پراسرار سائے کی ویڈیو ریکارڈ کی ہے، جس پر قریبی کچھ رہائشی خلائی مخلوق کی سرگرمیوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنے لگے ہیں۔
گجرات میں چار بچے بارش کے پانی میں ڈوب گئے ، لاشیں نکال لی گئیں ، چک بیلی خان روڈ ڈھوک بدھال میں بچہ برساتی نالے میں بہہ گیا۔
بلاوائیو ٹیسٹ کے پہلے دن زمبابوے کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں نے اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی اور اسکے خلاف احتجاج کیا۔ تل ابیب میں اسرائیلی فلم سازوں، فنکاروں، دانشوروں اور سابق سیاستدانوں نے عالمی برادری سے مطالبہ اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔