• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فنکاروں و دانشوروں کی اپنی ہی حکومت پر تنقید، پابندیاں لگانے کا مطالبہ

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں نے اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی اور اسکے خلاف احتجاج کیا۔ 

تل ابیب میں اسرائیلی فلم سازوں، فنکاروں، دانشوروں اور سابق سیاستدانوں نے عالمی برادری سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی فنکاروں، سیاستدانوں اور دانشوروں کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر سخت عالمی پابندیاں لگائی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل پر مفلوج کر دینے والی پابندیاں لگائے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے باز رکھے، غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کو حملے روکنے پر مجبور کیا جائے۔

اسرائیلی فنکار، دانشور اور سابق سیاستدانوں کے مطابق اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو بھوک سے مار رہی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی حکومت نے لاکھوں فلسطینیوں کوزبردستی بے دخل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید