• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاوائیو ٹیسٹ کا پہلا دن: زمبابوے نیوزی لینڈ کیخلاف 149 رنز بناکر آؤٹ

—تصویر بشکریہ کرک انفو
—تصویر بشکریہ کرک انفو

بلاوائیو ٹیسٹ کے پہلے دن زمبابوے کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

زمبابوے کی ٹیم کیوی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور صرف 149 رنز بناکر آ ؤٹ ہو گئی۔ کپتان کریگ ارون 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، تافاڈزا نے 30 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 6 اور نیتھن اسمتھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دن کے اختتام تک کیوی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 92 رنز بنا لیے۔ ڈیون کونوے 51 اور ول ینگ 41 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ جیو سوپر سے براہِ راست نشر کیا جا رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید