• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویلنشیا اوپن اسکواش: حمزہ خان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر حمزہ خان نے اسپین میں جاری 15 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ویلنشیا اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

حمزہ نے ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں مصر کے پلیئر کو شکست دی۔

پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش میں بھرپور فارم میں ہیں اور ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

انہوں نے ایونٹ کے ابتدائی دونوں راؤنڈز کے میچز آدھے گھنٹے سے کم وقت میں جیتے۔

بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے تھرڈ سیڈ مصر کے یاسین الشفیع کو 3-0 سے ہرایا۔

حمزہ نے یہ میچ صرف 29 منٹ میں 11-9، 11-3، 11-8 کے اسکور سے اپنے نام کیا۔

اس سے قبل پہلے راؤنڈ میں حمزہ نے اسپین کے ہوگو لوفینٹی کو صرف 27 منٹس میں شکست دی تھی۔

میزبان ملک کے پلیئر کے خلاف پہلے راؤنڈ میں حمزہ نے 11-9، 11-6، 11-5 سے میچ جیتا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید