• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرسال، 7 لاشوں اور 2 زخمیوں کو نکال لیا گیا،آئی ایس پی آر

Sher Saal 7 Dead And 2 Wounded Are Evacuated Ispr
چترال کے علاقے شیرسال میں برفانی تود ہ مکانوں پرگرنے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کا کہناہےکہ 7 لاشیں اور دو زخمی نکالے گئے،چترال اسکاؤٹ کےجوان ارشادنےجام شہادت نوش کیاہے۔

شیرسال،گرم چشمہ ،چترال میں پھنسےلوگوں کو نکالنے کی کوشش جاری ہیں ۔ موسم ٹھیک ہونے پر آرمی ہیلی کاپٹرسے ریلیف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چاغی میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن مکمل کرلیا گیا، پی ڈی ایم اے نے ایف سی کی مدد سے108افراد کو نوشکی پہنچا دیا ، شیرسال،گرم چشمہ،چترال میں پھنسےلوگوں کونکالنےکی کوشش جاری ہیں  اور ایف سی کے دستے سول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابقچترال میں برف کے تودے تلے دبی 7لاشیں اور 2زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے،تودےمیں دبنےوالےچترال اسکاؤٹ کےجوان ارشادنےجام شہادت نوش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پشوتان ، کنڈاو،ارندو سے فوجیوں کو صبح سویرےریسکیو کرلیا گیا، موسم ٹھیک ہونے پر آرمی ہیلی کاپٹر ریلیف آپریشن شروع کریں گے۔

آرمی چیف نے بھی ہدایت کی ہے کہ پاک فوج ،این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے ،سول انتظامیہ کی مدد کرے۔
تازہ ترین