• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کل پہلی بار آمنے سامنے

Islamabad United And Quetta Gladiators Face First Time Tomorrow
پاکستان سپر لیگ میں کل اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل ون کے فائنل کے بعد پہلی مرتبہ آمنے سامنے آئیں گی۔

پی ایس ایل ٹو میں دو دن کے بریک کے بعد کل سے مقابلوں پھر آغاز ہو گا۔گزشتہ سال کے فائنلسٹ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کل شارجہ میں مد مقابل ہوں گے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اس ایڈیشن میں تو پہلا مقابلہ ہے لیکن اس سے پہلے ہونے والے مقابلوں میں کوئٹہ کا پلڑا بھاری ہے ۔کوئٹہ نے دونوں لیگ میچز جیتے تھےتو اسلام آباد کو فائنل میں کامیابی ملی تھی ۔

پی ایس ایل ٹو میں اب تک کوئٹہ چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ بیٹسمین روسو نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 136 رنز بنا رکھے ہیں ۔البتہ وکٹوں کی ریس میں اسلام آباد کے شین واٹسن پانچ وکٹوں کے ساتھ نمایاں مقام پر ہیں ۔

شارجہ میںہونے والا ایونٹ کا ساتواںمیچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نوبجے شروع ہوگا ،جس کوجیوسوپر براہ راست نشر کرے گا ۔
تازہ ترین