• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل ٹو: اسلام آبادیونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوہرادیا

Psl2 Islamabad United Beat Quetta Gladi Ators
پاکستان سپر لیگ ٹوکے اہم میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو5وکٹ سے ہرادیا،پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی یہ پہلی شکست ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے149رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر حاصل کیا،اسلام آباد ٹیم کے ہیرو سیم بلنگز تھے جنہوں نے نا قابل شکست78رنز کی اننگ کھیلی ،ان کی اننگ میں8چوکے اور3چھکے شامل تھے،دیگر بیٹسمینوں میں شین واٹسن36رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے2جبکہ عمر گل، پریرا اور حسن خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے149رنز کا ہدف دیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسد شفیق نے45رنز اسکور کئے۔

کوئٹہ کے اوپنرز اسد شفیق اور احمد شہزاد نے35رنز کا آغاز فراہم کیا اس اسکور پراحمد شہزاد26رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،نئے آنے والے بیٹسمین پیٹرسن کو محمد سمیع نے صفر پر آئوٹ کر دیا35کے ہی مجموعے پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد روسو آئے لیکن وہ بھی صرف7رنز بنا سکے۔

اسد شفیق نے ذمہ داری سے بیٹنگ جا ری رکھی اور ایک اینڈ سنبھالے رکھا،اسد شفیق 45رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے۔اسد شفیق کے علاوہ محمد اللہ29،پریرا27بنا کر قابل ذکر رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع اور واٹسن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
تازہ ترین