• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر کا پاکستانی ہم منصب سے دکھ اور تعزیت کا اظہار

Russian President Expressed His Sympathy And Condolences To Pakistani Counterpart
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے صدر ممنون حسین کو فون کرکے سہون دھماکے پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

روسی صدر نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے کے منصوبہ سازوں کو ضرور سزا ملنی چاہیے۔

ماسکو سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے سہون دھماکے پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر انہیں بہت افسوس ہے۔

صدر پوٹن کے مطابق روس دو طرفہ طور پر اور بین الاقوامی فریم ورک کے تحت پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے کو تیار ہے ۔
تازہ ترین