• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور : پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 54 افراد گرفتار

Lahore Crackdown Against Kite Fliers Arrest 54 People
لاہور میں اتوار کے روز پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے شہر کے مختلف علاقوں سے 54 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے اتوار کے روز شمالی لاہور، اندرون لاہور، سبزہ زار، علامہ اقبال ٹاؤن اور گلشن راوی کے علاقوں میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور 54افراد کو گرفتار کر کے 49 مقدمات درج کر لیے۔

پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے 6سو پتنگیں، ڈور کی 14 چرخیاں اور بڑی تعداد میں ڈور کی پنیاں برآمد کر لیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین