• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سرچ آپریشن، 2 اشتہاریوں سمیت 72 افراد گرفتار

72 People Arrested Including 2 Wanted Persons In Peshawar
پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے دو اشتہاری ملزموں سمیت 72 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور سب مشین گن سمیت دیگر اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے، گرفتار افراد میں سے 15 کو کرائے داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر پشاور کی خیبر سپر مارکیٹ میں مشکوک موٹر سائیکل کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا گیا ، جس نے موٹر سائیکل کو کلیئر قرار دیدیا۔

پولیس کے مطابق خیبر سپر مارکیٹ میں دودھ کی دکان کے سامنے 24گھنٹے سے ایک مشکوک موٹر سائیکل کھڑی تھی، مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا۔

بی ڈی یو کے اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل کو چیک کرنے کے بعدکلیئر قرار دے دیا، موٹر سائیکل کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
تازہ ترین