• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہلیری کی حامی گلوکارہ نےٹرمپ کو مذاق کا نشانہ بنا ڈالا

Heliary Supporter Singer Make Fun Of Trump
برطانیہ میں ہونے والے برٹ ایوارڈز میں سیاسی رنگ چھا گیا۔ہلیری کلنٹن کی حامی امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے امریکی صدر کو مذاق کا نشانہ بنا کربرٹ ایوارڈزکا میلا لوٹ لیا۔

ہلیری کلنٹن کی حمایتی امریکی گلوکارہ کیٹِی پیری نیا گانا پرفارم کرنے اسٹیج پر آئیں تو ان کے ساتھ دو بڑی بڑی کٹھ پتلیاں ناچتی چلی آئیں ۔

ان کٹھ پتلیوں نے ویسے لباس پہنے ہوئے تھے جو اس سال واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے ملاقات کے دوران پہننے تھے۔

دونوں کٹھ پتلیوں کےچہروں کی جگہ کھوپڑیاں تھیں۔پس منظر میں چھوٹے چھوٹے وائٹ ہاؤس بھی نمایاں تھے۔

کیٹی پیری کی یہ پرفارمنس ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین کو تو پسند آئی لیکن ان کے چاہنے والوں کو بالکل نہ بھائی ۔
تازہ ترین