• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور،بچی کے اغوا ، مبینہ زیادتی اور قتل کا ملزم مقابلے میں ہلاک

Kasur 7 Year Old Girl Killed In Alleged Rape
قصور میں سات سال کی بچی کو اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مدثر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ بچی کی لاش قریبی ویران مکان سے ملی تھی۔

قصور کے علاقے علی پارک میں گزشتہ روز سات سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ۔رات گئے بچی کی لاش گھر سے تھوڑی دور ایک پرانے مکان سے ملی ۔

ورثا نےبچی کی لاش سڑک پر رکھ احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ بعد میں رات گئے چار نامعلوم افراد اورپولیس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔مرنے سے قبل ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے کمسن بچی کو زیادتی کے بعد ہلاک کیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم مدثر ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا ۔ اس کے قبضے سے موٹرسائیکل اورپستول برآمد ہوا ۔
تازہ ترین