• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز آباد کراچی میں رینجرز کی کارروائی، اسلحہ برآمد

Rangers Recovered Weapon From Azizabad Karachi
کراچی کے علاقے عزیز آباد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان کے اسٹور روم میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، اسلحے کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا گیا ہے۔

رینجرز کو عزیز آباد میں خورشید بیگم میموریل ہال سے 150 گز کے فاصلے پر واقع مکان میں اسلحے کی بڑی کھیپ کی اطلاع ملی جس پر رینجرز کے جوانوں نے مکان کو گھیر کر تلاشی شروع کر دی۔

مکان محمد عامر نامی شخص کی ملکیت ہے جہاں اسٹور روم میں بنائی گئی عارضی دیوار توڑنے پر بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں 20 ایس ایم جیز، 2 ایل ایم جیز، 1 جی تھری، 1 سیون ایم ایم، 3 اسنائپر رائفل، 10 بلٹ پروف جیکٹس اور مختلف اقسام کے 10 ہزار راؤنڈزشامل ہیں،رینجرز نے تمام اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
تازہ ترین