• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار گرفتار

Mqm Pakistan Chief Farooq Sattar Arrested
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو گرفتارکرکے انہیں نامعلوم مقام کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔

فاروق ستار کراچی میں پی اے ایف میوزیم میں شادی کی تقریب میں بطور مہمان مدعو تھے، تقریب سے واپسی کے دوران انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔

’جیو نیوز‘ کے نمائندے طلحہ ہاشمی کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے فاروق ستار کو 22اگست کی اشتعال انگیز تقاریر اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے فاروق ستارکی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔فاروق ستار کو تھانہ چاکیواڑا منتقل کیا گیا ہے۔

ادھرفاروق ستار کی گرفتاری کے بعد پولیس کی بھاری نفری ایم کیوایم کے عارضی مرکزپی آئی بی پہنچ گئی ہے۔

ایم کیو ایم کے عارضی مرکز میں  ہنگامی اجلاس ہور ہاہے۔

واضح رہے کہ آج ایم کیوایم پاکستان کا یوم تاسیس منعقد کیا جانا تھا۔
تازہ ترین