• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

Sherjeel Memon Was Arrested From Islamabad Airport
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ 4 صوبائی وزرا بھی تھے۔

سادہ لباس اہلکاروں نے شرجیل میمن کو جہاز سے باہر نکلتے ہی گرفتار کیا ، وہ دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما امداد پتافی اور وزیرٹرانسپورٹ سندھ ناصرشاہ نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری کےوقت شرجیل میمن کی سادہ لباس اہلکاروں کےساتھ ہاتھاپائی بھی ہوئی۔ شرجیل میمن کےساتھ سندھ کے3وزرااورایک معاون خصوصی اسلام آباد پہنچےتھے، امداد پتافی، مکیش چاولہ،فیاض بٹ اورتیمورتالپرشرجیل میمن کےساتھ طیارےمیں تھے۔

امداد پتافی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن اپنی بے گناہی ثابت کرنے ملک آئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ایک شخص مقدمات کا سامنا کرنے ملک آیا اور اسے یہاں آنے کی سزا دی گئی ہے۔

امداد پتافی نے مزید کہا کہ عدالت سےرجوع کریں گےاورپُرامیدہیں کہ انصاف ملےگا۔

شرجیل میمن پونے دو سے ملک سے باہر تھے، ان پر خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، انہو ں نے کئی بار دبئی سےکراچی کے ٹکٹ بھی کرائے لیکن منسوخ کرادیےتھے۔

شرجیل میمن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے 20 مارچ تک حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی ۔انہوں نے عدالت کو 20 مارچ کو پیش ہونے کی یقین دہائی بھی کرائی تھی۔
پی پی رہنما نےاسلام آباد ہائی کورٹ میں 15 مارچ کو درخواست ضمانت دی تھی۔
تازہ ترین