• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے لاکھوں ٹوئیٹر اکاؤنٹس معطل

Millions Of Twitter Accounts Suspended On Incitement To Extremism And Violence
ٹوئیٹر نے انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے ساڑھے چھ لاکھ اکاؤنٹس معطل کردیے ہیں۔

ٹوئیٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کی معطلی کا عمل دوہزار پندرہ کے وسط سے شروع کیا گیا تھا ۔ اس دوران 6لاکھ 36ہزار اکاونٹس معطل کیے گئے جبکہ سال 2016 کے آخری چھ ماہ کے دوران تقریباً تین لاکھ 77ہزار مشتبہ اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹوئیٹر نے صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے پوسٹ کئے گئے متنازع مواد کو ہٹانے کے لئے قانونی درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین