• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افتخارمحمد چوہدری اور ان کے بیٹے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

Video Of Iftikhar Chauhadry And His Son Goes Viral On Social Media
سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چوہدری اور ان کے بیٹے ارسلان افتخار کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں ارسلان افتخار لائن سے ہٹ کر امیگریشن کائونٹر تک جانے کی ضد کر رہے ہیں، ارسلان افتخار کا کہنا ہے کہ ہم غلط لائن میں نہیں کھڑے ہوئے تھے، بزنس کلاس کی اپنی علیحدہ لائن ہوتی ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چوہدری اور ان کے بیٹے ارسلان سوشل میڈیا پر گردش کرنےو الی ویڈیو میں ایئر پورٹ کے امیگریشن کائونٹر پرلائن سے ہٹ کر کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔

ایک مسافر توجہ دلاتا ہے کہ لائن مت توڑیں جس پر ارسلان افتخاراستدلال کرتے ہیں کہ بزنس کلاس میں ہوں، اس طرف سے جا سکتا ہوں، ایک شخص کے منع کرنے پر افتخار چوہدری بیٹے کو پیچھے لے گئے۔

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور والد کے پاس بزنس کلاس کا ٹکٹ تھا، ہم غلط لائن میں نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ معمول کے مطابق پہلے بزنس کلاس کے مسافروں کو پہلے بلایا جاتا ہے، والد شریف آدمی ہیں، انہوں نے کہا چھوڑو پیچھے چلے جاتے ہیں۔
تازہ ترین