• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انضمام الحق نے سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کا اشارہ دیدیا

Inzimamul Haq Hinted Regarding Salman Butts Come Back In The Team
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ 2010ءکی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں سے غلطی ہوئی، صرف عامر کو دوبارہ کھیلنے کا موقع ملا، آئی سی سی نے انہیں جو سزا دے دی وہ کافی ہے، بات اس سے آگے نہیں جانی چاہیے ۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سزائیں آئی سی سی اور پی سی بی کے مروجہ قوانین کے مطابق ملنی چاہئیں،وہ خود سے سزائیں تجویز نہیں کر سکتے ۔

بانوے کے ورلڈکپ کی یادوں کو تازہ کرتے ہو ئے انضمام الحق نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی تھی۔
تازہ ترین