• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال:کوئلہ بردار ٹرین کی 5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

Sahiwal Train Derailed Bogies Of 5
ساہیوال کول پاور پلانٹ کےلیے کوئلہ لانے والی مال گاڑی کی 5بوگیاں چیچہ وطنی کے قریب پٹری سے اتر گئیں ۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سےکوئلہ لےکر آنےوالی مال گاڑی جونہی چیچہ وطنی کے قریب پہنچی تو اس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

لاہور جانےوالی عوام ایکسپریس کو میاں چنوں جبکہ موسیٰ پاک کو کسووال کےمقام پر روک لیا گیا،ریلوے حکام نے نائن اپ علامہ اقبال ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو خانیوال سے براستہ فیصل آباد روانہ کردیا ہے۔
تازہ ترین