• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Teams Fielding Was The Best In Todays Match Ahmed
قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج کےمیچ میں ٹیم کی فیلڈنگ بہترین تھی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جیت کاکریڈٹ تمام کھلاڑیوں کوجاتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان مستقبل میں پاکستان کی جانب سےٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتےہیں۔

ادھر شاداب خان کا کہنا ہے کہ آج کوچ کی مددسےبولنگ پرزیادہ توجہ دی اوراچھےنتائج ملے۔انہوں نے بتایا کہ کل تیزبولنگ کرنےکی کوشش کررہاتھا،اس لیےکامیابی نہیں ملی۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان نے کہا ہے کہ ہمارے بلےبازوں نےکئی ڈاٹ بالزکیں،جو ہارکی وجہ بنی۔

کارلوس بریتھ ویٹ نےتسلیم کیا کہ ہماری بیٹنگ آج ناکام ہوگئی،میچ میں واپس آنامشکل ہوگیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلےبازوں کوبہتر کارکردگی کامظاہرہ کرناچاہیےتھا ۔
تازہ ترین