• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
King Xi Punjab Beats Royal Challengers Bangalore In The Ipl
فٹنس مسائل سے دو چار جنوبی افریقا کے کھلاڑی اے بی ڈی ويليئرز آئی پی ایل کا ميچ کھیلنے میں کامياب ہو ہی گئے اور آتے ہی انہوں نے دھواں دار بیٹنگ کی۔

رائل چيلنجر بنگلور کے لئے پنجاب کنگز الیون کے خلاف انہوں نے ناقابل شکست 89 رنز اسکور کیے، جس میں 9 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، 46 گيندوں کا سامنا کرنے والے ڈی ویلیئرز اپنی ٹيم کا بڑا مجموعہ سيٹ نہ کرسکے، 68 پر 4 وکٹيں کھونے والی ٹيم148 رنز کرسکی ۔

دس ہزار رنز سے محض 25 رنز کی دوری پر موجود کرس گيل ٹيم ميں شامل نہ ہوسکے، کنگز اليون نے مطلوبہ ہدف 15 ویں اوورز ميں 2 وکٹوں پر حاصل کر کے ميچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ ہاشم آملہ 58 اور ميکسويل 43 پر ناٹ آئوٹ رہے۔
تازہ ترین